عمران خان پاکستانی معیشت کیلئے بہتر آپشن،بلومبرگ کی رپورٹ جاری

07:39 PM, 31 Jan, 2024

ویب ڈیسک: بلومبرگ کے ایک سروے کے مطابق جیل میں قید پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان فنانس پروفیشنلز کی نظر میں سب سے بہتر آپشن ہیں جو مشکلات کی شکار پاکستانی معیشت کی بحالی میں موثر قردار ادا کر سکتے ہیں۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اس سروے میں 12 رسپانڈیٹس نے 4 پاکستانی سیاستدانوں کو ایک سے پانچ کے سکور کے درمیان ریٹ کیا کہ کون پاکستان کی معیشت بہتر سنبھال سکتا ہے۔ ان 12 رسپانڈینٹس میں ملک کے سب سے بڑے بروکریجز کے تاجر، ماہرین اقتصادیات اور تجزیہ کار شامل تھے۔
ان چار سیاستدانوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور بانی تحریک انصاف عمران خان شامل تھے۔
بلومبرگ کے اس سروے کے نتائج میں 44 پوائنٹس کے ساتھ عمران خان سرفہرست رہے، جبکہ 37 پوائنٹس کے ساتھ نواز شریف دوسرے، 22 پوائنٹس کے ساتھ بلاول بھٹو تیسرے اور 20 پوائنٹس کے ساتھ جہانگیر ترین چوتھے نمبر پر رہے۔
سروے کے جواب دہندگان نے سابق کرکٹ سٹار کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ایک اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے میں مارکیٹ پر مرکوز اصلاحات کو آگے بڑھانے کے قابل ہوں گے۔
دوسری جانب تین مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آئے جس کہ وجہ جواب دہندگان نے یہ بتائی کہ نواز شریف کو حکومت میں رہنے کا تجربہ ہے اور انہیں  فوج کی حمایت بھی حاصل ہے۔

مزیدخبریں