بشریٰ بی بی اڈیالا جیل سے بنی گالا منتقل،عمران خان کی رہائش گاہ سب جیل قرار

07:54 PM, 31 Jan, 2024

ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کی گرفتاری کا معاملہ،وفاقی انتظامیہ کی جانب سے بنی گالہ کو سب جیل قرار دیدی گئی۔بشری بی بی کو جیل سے بنی گالہ منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل پر مبینہ طور پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا،جیل انتظامیہ کو نامعلوم نمبر سے دھمکی امیر کال موصول ہوئی تھی،نامعلوم کالر کی جانب سے اڈیالہ جیل پر آئندہ تین روز میں حملے کی دھمکی دی گئی،جیل انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی پولیس کو گزستہ رات خط لکھا گیا تھا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ  دھمکی آمیز کال اڈیالہ جیل کے آفیشل نمبر پر کی گئی،جیل کے اندر کالعدم دہشت گرد تنظیم کے قیدی بھی موجود ہیں،اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ،شاہ محمود قریشی،شیخ رشید، فواد چوہدری اور پرویز الٰہی بھی قید ہیں۔

مزیدخبریں