بزرگ شہری پر تشدد:مریم نواز کے حکم پرایس ایچ اوگرفتار

10:32 AM, 31 Jan, 2025

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں معمر شہری پر پولیس افسر کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس ملوث پولیس افسر کی گرفتاری کا حکم دے دیا.اپنےبیان میں کہا کہ پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں ہوتی،مجھے ہر شہری کی عزت نفس کا احساس ہے۔جس کے بعد اب ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہےپولیس کو   تشدد کا کوئی حق نہیں. پولیس کو شہریوں کے ساتھ عزت واحترام کا رویہ اپنانا چاہیے۔ 

وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پر ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس کی عزت ہوتی ہے تو  کیا عام آدمی کی عزت نہیں ہوتی۔ مجھے اپنے ہر شہری کی عزت نفس کا احساس ہے۔ کسی کو عام آدمی پر ظلم وزیادتی کی اجازت نہیں دوں گی۔ تشدد کی فوٹیج دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی۔ 

سی پی او ملتان کا نوٹس:

قبل ازیں ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان کیجانب سے بزرگ شہری پر تشدد کے معاملے پر سی پی او ملتان نےنوٹس لیا تھا۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے  ایس ایچ او شفیق احمد کو معطل کر دیا ۔سی پی او ملتان نے ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی کو اس وقوعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ ملتان میں بزرگ شہری کو پروٹوکول کے دوران گزرنا مہنگا پڑ گیا۔ بتایا گیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بوسن روڈ سے گزر رہی تھی۔  موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری کو ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ 

مزیدخبریں