(ویب ڈیسک ) ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر ڈسپلنری کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی۔
ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا مزید ایکشن، یونیورسٹی نے ہنگامہ آرائی، طلباء کو اکسانے پر طالبعلم غلام مرتضی، عبداللہ اعظم کو نکال دیا۔
ہنگامہ آرائی پر سپورٹس سائنس کے طالبعلم عادل شہزاد کو 10 ہزار جرمانہ اور ایک سال کے لئے معطلی کی سزا دی گئی ۔نصاب اور اساتذہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر طالبعلم زبیر علی کا داخلہ منسوخ کردیا گیا۔اس کےعلاوہ کلاس فیلو کے موبائل چوری کے الزام میں طالبہ نبیلہ عاشق کا داخلہ بھی منسوخ کردیا گیا۔
ڈسپلنری کمیٹی نے مختلف خلاف ورزیوں پر طالبعلم محمد عدیل، محمد احمر،فرحان عدیل کو 5 ہزار جرمانہ اور وارننگ دی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر ڈسپلنری کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی۔