سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ

09:35 PM, 31 Jan, 2025

(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مختلف سرکاری اسکولوں کے 11 ہزار طلبہ کو لنچ باکس دیے جائیں گے اور بہترنتائج حاصل ہونے پرپروگرام کادائرہ پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق مفت کھانے کی فراہمی سے بچوں میں غذائی قلت کاخاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

مزیدخبریں