صدف کنول کے بیان پر لبرلز خائف

08:23 AM, 31 Jul, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ صدف کنول کے ایک انٹرویو کے بعد انکے نام سے ٹرینڈ چلا دیا ہے، انکے بیان کے بعد لبرل نظریات کے حامی افراد نے ان پر تنقید کی جبکہ دیگر صارفین نے انکی حمایت کی۔

ایک نجی ٹی وی کے  پروگرام کے دوران صدف کنول سے سوال پوچھا گیا کہ کیا عورت مظلوم ہے؟ اور صنفی برابری کا تصور آپ کے نزدیک کیا ہے؟ تو صدف کا کہنا تھا کہ عورت مظلوم بالکل نہیں ہے، عورت کو اپنے خاوند کا خیال رکھنا چاہیے ، یہ اس کی ذمہ داری ہے.

ان کا کہنا تھا کہ کہ سوسائٹی کا کلچر ہے کہ ہم نے شادی کی ہے مجھے مرد کے جوتے بھی اٹھانے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شہروز کا مجھے پتہ ہونا چاہیے نہ کہ میرا شہروز کو، آجکل بہت سی لبرلز آئی ہوئی ہیں جو کچھ بات کرتی ہیں، میرافیمنرم یہ ہے کہ میں اپنے میا‌ں کا خیال رکھوں اور اسے عزت دوں، میں وہ کرنے کی کوشش کرتی ہوں جو مجھے سکھایا گیا ہے.

سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے اس انٹرویو کے بعد انکی تحسین کر رہے ہیں جبکہ کچھ ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں.

مزیدخبریں