’پہلے بھی حملے ہو چکے، فائرنگ سے گھبرانےوالا نہیں‘

09:00 AM, 31 Jul, 2021

حسان عبداللہ
راولپنڈی (پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ فائرنگ سے گھبرانے والا نہیں ہوں. پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے سیاسی مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے گزشتہ روز لال حویلی پر ہونے والی فائرنگ پر بھی بات کی، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے گھبرانے والے نہیں،مجھ پر پہلے بھی حملے ہوچکے ہیں. واضح رہے کہ ایک ہفتے میں لال حویلی راولپنڈی کے باہر دوسری مرتبہ موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، موٹر سائیکل سوار آٹو میٹک گن سے فائرنگ کرکے غائب ہوگئے۔ گولی سے لال حویلی راولپنڈی کے سامنے ریڑھی پر کھڑا بچہ بھی زخمی ہوا تاہم اس وقت شیخ رشید اسلام آباد میں موجود تھے. اپنی پریس کانفرنس میں شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بہت پہلے کہہ چکا ہوں ن میں سے ش لیگ نکلے گی، بہت پہلے کہا تھا پیپلزپارٹی دوسرے ن لیگ تیسرے نمبر پر ہوگی، نور مقدم کیس کے مجرموں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، میرا بس چلے تو ملزم کو گولی مار دوں ، میڈیا سے درخواست کرتا ہوں اس قسم کے لوگوں کو زیادہ نہ دکھائیں، فائرنگ سے گھبرانے والے نہیں،مجھ پر پہلے بھی حملے ہوچکے ہیں. شیخ رشید نے مزید کہا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کر کے یہ اپنا نقصان کریں گے، ساری دنیانے عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو سراہا.
مزیدخبریں