امریکی صدر تو اپنی صفائی کا خیال بھی نہیں رکھ سکتے
09:06 AM, 31 Jul, 2021
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکی صدر جوبائیڈن بھی پرچیوں پر آگئے، ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران ان کی ٹیم کی طرف سے انہیں ایک پرچی دیدی گئی جس میں لکھا تھا کہ آپ کی تھوڑی پر کچھ لگا ہے جس کے بعد پرچی پڑھنے کے بعد جوبائیڈن نے اپنا چہرہ صاف کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی صحت کے حوالے سے مسلسل افسوسناک خبریں سننے کو مل رہی ہے، گزشتہ روز اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب امریکی صدر ایک ورچوئل کانفرنس کی صدارت کرنے کیلئے تو بیٹھ گئے مگر وہ ٹھیک طرح تیار ہو کر بھی نہ آسکے، اس موقع پر ان کی ٹیم کی طرف سے ایک پرچی دی گئی جس کے بعد وہ اپنا چہرہ صاف کرتے نظر آئے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر کی صحت کے حوالے سے مسلسل خبریں آرہی ہیں کہ وہ کسی دماغی عارضے کا شکار ہیں جس کے بعد وہ صدارت کے منصب پر ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل نہیں ہیں اور ان کا مرض ہر آنے والے دن کے ساتھ بڑھتا جائے گا۔ وہ کسی بار تقریبات کے دوران اپنی بات بھول جاتے ہیں۔ امریکی میڈیا پر اس صورتحال پر تبصرہ کیا ہے کہ امریکی صدر تو اب اپنی صفائی کا خیال بھی نہیں رکھ پاتے۔