ہرشل گبز نے بھارتی سازش بے نقاب کر دی
10:32 AM, 31 Jul, 2021
کیپ ٹاؤن ( ویب ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے سٹار کرکٹر ہرشل گبز نے بھارت کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑ دیا،انہوں نے بھارت پر الزام لگایا ہے کہ انہیں دھمکایا جا رہا ہے کہ وہ کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت نہ کریں ورنہ انہیں کبھی بھارت میں کرکٹ نہیں کھیلنے دی جائے گی۔ https://twitter.com/hershybru/status/1421283813171384320 انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ”بھارتی کرکٹ بورڈ غیر ضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنے سیاسی ایجنڈے کو بیچ میں لا رہا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے، کے پی ایل ٹی 20 میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، دھمکی دی جا رہی ہے کہ کرکٹ سے متعلق کسی کام کیلئے بھارت میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی، یہ مضحکہ خیز ہے“۔ اس سے قبل سری لنکن کرکٹر تلکا رتنے دلشان نے بھی یہ اعلان کیا تھا کہ بھارت کی طرف سے انہیں پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر کام نہ دینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن وہ پاکستان ضرور آئیں گے ، پاکستان کے ویزے کے حصول کے بارے سے تلکا رتنے پاکستانی وزارت خارجہ کے رابطے میں ہیں۔