مادر ملت کی 128 ویں سالگرہ ، مختصر حالات زندگی جانئے

10:33 AM, 31 Jul, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 128 واں جنم دل آج ملک بھر میں اور بیرون ملک پاکستانیوں میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، انہیں شمع جمہوریت کا خطاب دیا گیا اور ان کی زندگی پاکستان کیلئے وقف رہی ۔ تفصیلات کے مطابق بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی آج 128 ویں سالگرہ انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، محترمہ 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں ، مادر ملت نے بابائے قوم کے مشن کو پورا کرنے کیلئے اپنی پوزی زندگی وقف کر دی اور ان کا ساتھ دیا ، جہاں قائد اعظم محمد علی جناح مسلمانوں کے الگ وطن کیلئے جدوجہد میں مصروف تھے وہیں مادر ملت نے تمام خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے طاقت بنایا۔ مادر ملت کی انتھک محنت کی وجہ سے حصول پاکستان کے مشن میں قائد اعظم کو بہت مدد ملی، محترمہ فاطمہ جناح نے 1964 نے الیکشن میں جنرل ایوب خان کا مقابلہ کیا ، وہ اس الیکشن میں کامیابی حاصل نہ پا ئیں لیکن انہیں شمع جمہوریت کا خطاب ملا، محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو 73 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئیں۔
مزیدخبریں