کورونا ڈیلٹا وائرس 132 ممالک میں پھیلنے کا انکشاف

11:28 AM, 31 Jul, 2021

اویس
جنیوا ( ویب ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ عالمی وبا کے وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا اب تک 132 ممالک میں پھیل چکی ہے، ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے سے ڈیلٹا ویرئنٹ بچوں اور بڑوں کو ایک ساتھ نشانہ بناتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کئے جانیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کی وجہ سے کورونا کے خطرناک سائے دوبارہ نو ع انسانی پر لہرانا شروع ہو گئے ہیں، گزشتہ چار ہفتوں میں کورونا کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے، بھارتی کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق جو لوگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، کورونا کی امریکی قسم بھی خطرناک ہے، یہ چکن پاکس کی طرح پھیلتی ہے اور ویکسین لگوانے والوں کے ناک اور کان کو بھی اتنا ہی متاثر کرتی ہے جتنا ویکسین نہ لگوانے والوں کو۔
مزیدخبریں