لڑکیوں سے نازیبا ویڈیوز بنوانے کے الزام میں اداکارہ گرفتار
11:29 AM, 31 Jul, 2021
ممبئی(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ کو لڑکیوں سے نازیبا ویڈیوز بنوانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے. انڈینمیڈیا پر پر سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق پولیس نے بھارتی ریاست بنگال کے علاقے ڈم ڈم میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، اس کارروائی کے دوران پولیس کی جانب سے اداکارہ نندیتا دتہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، پولیس نے اداکارہ کی ساتھی مینک گھوش کو بھی حراست میں لے لیا . بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی دو لڑکیوں کی درخواست کے بعد سامنے آئی ہے. لڑکیوں نے اداکارہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے شہرت کا جھانسہ دیکر ان کو نازیبا ویڈیوز بنانے پر مجبور کیا. پولیس کے مطابق اداکارہ پر الزام ہے کہ وہ نوآموز ماڈلز کو جھانسہ دیکر ان سے غیر اخلاقی ویڈیوز بنواتی تھیں. پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اس ریکٹ کو جلد بے نقاب کیا جائے گا، اداکارہ سے ویڈیوز کی فروخت کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی. واضح رہے کہ بھارت میں ایک بڑے پیمانے میں فحش مواد کی خرید و فروخت کا کام کیا جاتا ہے کچھ روز قبل پولیس کی جانب سے شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو بھی گرفتار کیا گیا تھا.