’پوری دنیا میں کورونا کی چوتھی لہر بھارت سے آئی‘

02:40 PM, 31 Jul, 2021

احمد علی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کورونا کی چوتھی لہر ہندوستان سے آئی۔ صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی شدت پسند حکومت کے اقدامات ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھار لے آئے ہیں، ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کےخلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں کورونا کی چوتھی لہر ہندوستان سے آئی۔ بدقسمتی سے نریندر مودی کی حکومت کو کورونا سے بچاﺅ کیلئے جو اقدامات کرنے چاہیے تھے وہ نہیں کیے۔ اس وقت بھارتی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کے باعث دنیا ڈیلٹا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔
مزیدخبریں