لیگی رہنما احسن اقبال دوبارہ کورونا کا شکار ہو گئے
06:25 PM, 31 Jul, 2021
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، ممبر قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال دوبارہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے جاری کردہ پیغام میں انھوں نے اس حوالے سے آگاہ کیا۔ انھوں نے لکھا کہ مجھے کوویڈ کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے- میں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ تمام دوستوں، احباب اور بالخصوص اہلیان نارووال سے درخواست کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری جلد صحتیابی کے لیے اپنی دعاؤوں میں مجھے یاد رکھیں۔ ماسک پہنیں اور کورونا کے خلاف ایس او پیز پہ عمل کریں۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی ان دنوں کورونا میں مبتلا ہیں۔ انھوں نے خود قرنطینہ کیا ہوا ہے۔