پرویز الہی کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ مجوزہ نام سامنے آگئے
08:34 AM, 31 Jul, 2022
عثمان بزدار کے دور میں بہتر کارکردگی دکھانے والے وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی آج بروز اتوار 31 جولائی کو مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مراد راس کو وزیر تعلیم، یاسمین راشد کو وزیرصحت اور ہاشم جواں بخت کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔