پی ڈی ایم کا آئندہ اجلاس میں وفاقی وزراء کو طلب کرنے کا فیصلہ

09:44 AM, 31 Jul, 2022

احمد علی
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) ایم قیادت کے آئندہ اجلاس میں وفاقی وزراء کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزراء پی ڈی ایم کے آئندہ دو روزہ اجلاس میں پیش ہوں گے. تفصیلات کے مطابق پی ڈی پی ڈی ایم کا دو روزہ سربراہی اجلاس منگل اور بدھ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔آئندہ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو مہنگائی کے الیکشن پر اثرات کی فکر کھانے لگی ہے۔ آئندہ اجلاس میں پی ڈی ایم ملک میں بجلی اور معاشی بحران پر متعلقہ وزارتوں سے بریفنگ لے گی اور ڈالر کی اڑان، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات پر پی ڈی ایم کو بریف کیا جائے گا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم قیادت مکمل بریفنگ کے بعد آئندہ انتخابات کے لئے بیانیہ تشکیل دے گی، اور مہنگائی عمران خان کی حکومت نے کی کا بیانیہ آئندہ اجلاس میں تشکیل دیا جائے گا۔
مزیدخبریں