پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرارداد منظور

11:57 AM, 31 Jul, 2022

احمد علی
لاہور: پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کے فوری مستعفی ہونے کی قرار داد منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے فوری مستعفی ہونے کی قرار داد پیش کی گئی۔ قراد حکومتی اراکین کی جانب سے منظور کرلی گئی۔ قرار داد کا متن ہے کہ عالمی سازش کے تحت قانونی حکومت کو گرایا گیا ، حکومت گرانے سے ملک میں مہنگائی اور معاشی بحران کی سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے، اس کی ایک ہی صورتحال ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے متفقہ طور پر اقدامات کریں، ایوان یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر و ممبران فوری طور پر مستعفی ہوجائیں تاکہ متفقہ طور پر نئے الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔
مزیدخبریں