پنجاب حکومت نے 7 اعلی پولیس افسران کے تبادلے کردیے
12:20 PM, 31 Jul, 2022
پنجاب حکومت نے 7 اعلی پولیس افسران کے تبادلے کردیے، ڈی آئی جی آپریشن سہیل چوہدری کو تبدیل کردیا. افضال احمد کوثر کو ڈی آئی جی آپریشن لاہور تعینات کردیا. ایڈیشنل اے آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان کو عہدے سے ہٹا دیا . پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اے آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے. آر پی او سرگودھا عمران محمود کو ایڈیشنل اے آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کردیا گیا. ڈی آئی جی انٹیلی جنس محمد اظہر اکرم کو آر پی او سرگودھا تعینات کردیا ہے. ڈی آئی جی وی وی پی آئی سیکیورٹی فیصل علی راجہ کو ڈی آئی جی انٹیلیجنس تعینات کردیا گیا ہے. تقرری کے منتظر افضل احمد بٹ کو ڈی آئی جی وی وی پی آئی سیکیورٹی تعینات کردیا ہے جبکہ سہیل چوہدری کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کردیا ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب افضال احمد کوثر کو تبدیل کردیا گیا ہے.