شہباز شریف کی وائرل ویڈیو پر حکومت کا ردعمل آگیا
02:22 PM, 31 Jul, 2022
وزیراعظم شہباز شریف کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت کا ردعمل آگیا ، گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعظم کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے مطابق شہباز شریف نے کیمرا مین کی ہدایت ملنے کے بعد ساتھ بیٹھے ہوئے شخص سے بات چیت شروع کر دی. حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو فیک ہے، مریم اورنگزیب نے معاملے کی تفصیلات ٹوئٹر پر شیئر کر دیں. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیٍغام میں انکا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرانے والی بشری بی بی کی "ارسلان بیٹے" کو ہدایت کا تازہ شاہکار۔اصلی اور بشریٰ بی بی کی تیارکردہ دونوں وڈیوز پیش خدمت ہیں۔وڈیو میں نے بنائی اور گزشتہ روز سہہ پہر 4 بج کر28 منٹ پر میں نے میڈیا کو جاری کی تھی اور ARY کے پاس بھی اوریجنل video موجود ہے. انکا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کے جنازے پڑے تھے کہا کہ بلیک میل نہیں ہوں گا،نعیم الحق اور کئی قریبی ترین دوست وفات پاگئے،عمران صاحب کو جنازے میں شرکت کی اجازت نہ ملی خیبرپختونخوا میں بدترین سیلاب اور ڈینگی تھا لیکن بے شرم اور بے حس عمران صاحب وزیراعلیٰ ہاؤس میں لڈو کھیلتے رہا. ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی بجائے عمران صاحب اور بشری ٰ بی بی وزیراعظم شہباز شریف کی ویڈیو کی ایڈیٹنگ اور جعلسازی میں مصروف ہیں۔کیمرہ ایکشن اور ARY کی لائٹ کی ضرورت عمران خان کو ہے شہباز شریف کو نہیں .