کامن ویلتھ گیمزٹی 20: بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کوشکست دیدی

02:55 PM, 31 Jul, 2022

احمد علی
برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز کے دوران ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کی خواتین ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی۔ پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے منیبہ علی نے 32، عالیہ ریاض 18 اور بسمہ معروف نے 17 رنز بنا ئے جبکہ بھارت کی جانب سے رادھا یادیو اور سنیہہ رانا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی ویمن ٹیم نے 12 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔بھارتی ٹیم کی جانب سے سمرتی مندھانا 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان کی عمیمہ سہیل اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزیدخبریں