پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

05:37 PM, 31 Jul, 2022

احمد علی
اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 5 پیسے کمی کردی گئی ،جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 227روپے 19پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے95پیسے اضافہ کردیا گیا ،اضافے کے بعدڈیزل کی نئی قیمت244روپے95پیسے ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے62پیسے اضافےکے بعد نئی قیمت 201روپے07پیسے ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ،جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191روپے 32پیسے ہوگئی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا.
مزیدخبریں