لاہور سمیت 4 شہروں میں چڑیا گھروں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنانے کا فیصلہ

01:20 PM, 31 Jul, 2023

احمد علی
لاہور سمیت 4 شہروں میں چڑیا گھروں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،آن لائن ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے لاہو رسمیت 4شہرو ں میں چڑیا گھروں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے چڑیا گھر اور سفاری پارک کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز طلب کرلی گئیں ہیں ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چڑیا گھر وں کو ری ڈیزائن کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ چڑیا گھروں کی آمدن کا صحیح تعین کرنے کے لئے آن لائن ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا ۔ لاہو رکے چڑیا گھر میں منفرد اور جدید تفریحات فراہم کی جائیں گی، لاہور کے سفاری پارک کو سنگا پور کی طرز پر جدید بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ چڑیا گھروں میں واکنگ پارک و پلے ایریا بنانے او رسفاری ٹرین چلانے کی تجویز دی گئیں ہیں ۔
مزیدخبریں