ترک بحریہ کے جنگی جہاز کنالیاڈا کی کراچی آمد، پرتباک استقبال

09:25 AM, 31 Jul, 2024

ویب ڈیسک: ترک بحریہ کے جنگی جہاز کنالیاڈا کی کراچی آمد ہوئی، پاک بحریہ کے جہاز نے ترکیہ کے جہاز کو روایتی انداز میں خوش آمدید کہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک بحریہ کے جنگی بحری جہاز کنالیاڈا کا کراچی بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ اور ترک سفارت خانے کے افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں قیام کے دوران ترک جہاز کے کمانڈنگ آفیسر، پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز اور دیگر اعلیٰ حکام کی ملاقاتیں بھی ہوں گی، اس دوران دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ترکیہ کا وفد مزار قائد پر حاضری بھی دے گا، ترک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کی بحریہ کے مابین مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا عکاس ہے۔

مزیدخبریں