ویب ڈیسک: گوادر میں پرتشدد ہجوم کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے والے جوان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مسلح افراد کے ہاتھوں شہادت پانے والے سپاہی شبیر بلوچ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی،شہید سپاہی شبیر بلوچ کا تعلق ضلع نصیر آباد کی تحصیل چھتر سے تھا اور وہ گوادر میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
نماز جنازہ میں شہید کے رشتہ داروں، اہل علاقہ اور سول و ملٹری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مورخہ 29 جولائی 2024 کو گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مسلح افراد نے سپاہی شبیر بلوچ کو شہید کیا۔
اہل علاقہ نے ایسے ملک دشمن عناصر کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ریاست ایسے کرداروں کو منتقی انجام تک پہنچائے۔
قبل ازیں گزشتہ روز گوادر میں پرتشدد ہجوم کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے والے جوان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی تھی،پرتشدد ہجوم کے حملے میں بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے رہائشی 30 سالہ سپاہی شبیر بلوچ نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ جس کی نمازجنازہ آج گوادر میں ادا کردی گئی تھی۔
نماز جنازہ میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو پاک فوج کے آفسران، جوان ، سول اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔