گن پوائنٹ پرکپڑے اتارنےاورلپٹنے پرمجبورکیا گیا،خلیل الرحمان کانیاموقف

11:34 AM, 31 Jul, 2024

ویب ڈیسک: ہنی ٹریپ، نازیبا ویڈیوز کے باعث آج کل خوب چرچوں میں رہنے والے خلیل الرحمان قمر  کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بیوی سے بہت ڈر لگتا ہےمزید کہا کہ حسن شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں نے گن پوائنٹ پر کہا شرٹ اتارو اور نازیبا حرکات کرو ۔

تفصیلات کے مطابق  ایک انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر سے پوچھا گیا کہ سوال یہ ہے کہ پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور اور آپ نے کہا تھا کہ کوئی نازیباویڈیو نہیں بنی ۔

جواب میں ڈرامہ نگار نے کہا انہیں یقین تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ویڈیوز ریکور کرلی جائیں گی اس لئے ایک منصوبہ کے تحت کہا گیا کہ کوئی ویڈیوز نہیں بنیں کیوں کہ مجھے اپنی بیوی سے بہت ڈر لگتا ہے ۔

انہوں نے کہا حسن شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں نے گن پوائنٹ پر کہا شرٹ اتارو اور نازیبا حرکات کرو ،آپ کو میرے چہرے کے تاثرات سے معلوم ہو جائے گا میرا کتنا عمل دخل ہے۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز معروف لکھاری، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کر کے تشدد کا نشانہ بنانے اور تاوان کی بھاری رقم لینے والے گینگ نے انکی نازیبا ویڈیوز بھی وائرل کردیں۔

مزیدخبریں