اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ترجمان وائٹ ہاؤس کاتبصرےسےگریز

11:50 AM, 31 Jul, 2024

ویب ڈیسک: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ترجمان وائٹ ہاؤس نے تبصرے سے گریزکیا ہے۔

 امریکی میڈیا کے مطابق تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے فوری کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

حماس نے تصدیق  کرتے ہوئےکہا کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ شہید ہو گئے، خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران میں تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وقت کے مطابق تقریباً2بجے تہران کے قلب ایک میزائل فائر کیا گیا، اسماعیل ہانیہ اور ان کے محافظ کو تہران میں ان کی رہائشگاہ پر نشانہ بنایاگیا،ا سماعیل ہانیہ غزہ جنگ بندی مذاکرات میں بطور مذاکرات کار شریک تھے۔ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ فلسطینی گروپ کی بین الاقوامی سفارت کاری کا چہرہ تھے، انہیں 2017میں حماس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملہ ہوا تو امریکا یقینی طور پر اسرائیل کے دفاع میں مدد کرےگا،امریکا کی ترجیح خطے میں کشیدگی کو کم کرنا ہے،میں نہیں سمجھتاکہ مشرق وسطیٰ میں ایک وسیع جنگ ناگزیر ہے۔

لائیڈ آسٹن  نے کہا ہے کہ امریکا خطے میں بڑھتی کشیدگی کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہا ہے،ہرممکن کوشش کررہے ہیں کہ خطے میں وسیع تر تنازعہ میں تبدیل ہونے سے بچائیں۔

مزیدخبریں