الجزائر کی جوڈوپلئیر میچ ہار کر رو پڑی، قوم سے معافی کی طلبگار

11:53 AM, 31 Jul, 2024

 ویب ڈیسک : الجزائر کی جوڈو کھلاڑی امینہ بلقاضی فائنل میں سلوانیا کی کھلاڑی سے میچ ہار کر رو پڑیں، قوم سے معافی مانگ لی۔

پیرس 2024ء اولمپکس میں خواتین کے 63 کلوگرام سے کم جوڈو مقابلے میں الجزائر کی جوڈو پلئیر امینہ  نے سلووینیائی لیسکی اینڈریوا سے ہارنے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں الجزائر کی پرچم بردار بلقاضی پیرس میں تمغہ جیتنے کی امیدوار تھیں، لیکن وہ راؤنڈ 16 میں اپنے سلووینیائی حریف سے 10-1 سے ہار گئیں۔

بلقاضی  کا کہنا تھا کہ میں نے ایک غلطی کی جس کی مجھے بھاری قیمت ادا کرنا پڑی، مجھے اس راؤنڈ سے باہر ہونے کی امید نہیں تھی،کیونکہ میں آخری لمحات تک آگے تھا۔ مگر اینڈریوا فتح چھیننے میں کامیاب رہی۔

اس نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ میں نے عالمی چیمپیئن رنر اپ کا سامنا کیا تھا۔ اس لیے یہ مقابلہ بہت مشکل تھا جس کی مجھے امید تھی کہ میں کوارٹر فائنل تک پہنچوں گی، لیکن قسمت نے میرا ساتھ نہیں دیا۔

میں الجزائری عوام سے سے معافی مانگتی ہوں جنہیں مجھ سے بہت زیادہ امیدیں تھیں میں اولمپک گیمز میں بہت آگے جانے کی منتظر تھی۔

مزیدخبریں