ایرانی صدر کا اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

12:01 PM, 31 Jul, 2024

ویب ڈیسک: ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کابدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے کہاہے کہ اسماعیل ہنیہ پر حملہ کا بدلہ لیں گے،بزدلانہ حملے کا حساب دینا پڑے گا۔

قبل ازیں ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہانیہ کی شہادت تہران فلسطین تعلق کو مزید مضبوط کرے گی۔

تہران میں حماس کے رہنما کی شہادت کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے بتایا کہ اسماعیل ہانیہ کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، تہران میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت تہران، فلسطین اور مزاحمت کے درمیان گہرے اور اٹوٹ بندھن کو مضبوط کرے گی۔

یاد رہے کہ آج فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا، حماس نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسماعیل ہانیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا جس کا بدلہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں