ٹیسلا کی 18 لاکھ گاڑیاں مارکیٹ سے واپس طلب

12:06 PM, 31 Jul, 2024

ویب ڈیسک : ٹیسلا نے اپنی تیار کردہ 18 لاکھ گاڑیوں کے ' بونٹ' میں تکنیکی خرابی کے باعث مارکیٹ سے واپس منگوا لی ہیں۔ کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کے ' بونٹ' کی وجہ سے حادثات پیش آسکتے ہیں۔

ارب پتی ایلون مسک کی ' ٹیسلا' کمپنی نے 2021 اور 2024 کے درمیان آنے والے ماڈل تھری، ماڈل ایس اور ماڈل ایکس اور 2020 سے 2024 کے دوران آنے والے ماڈل وائے کی گاڑیوں کو مارکیٹ سے واپس منگوا لیا ہے۔ کہ جن کے بونٹ میں یہ خرابی ہے کہ وہ کھولنے پر ضرورت سے زیادہ کھل جاتے ہیں۔

خصوصاً جب گاڑی تیز رفتاری میں چل رہی ہوتی ہے۔ جس سے خطرہ ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور کے سامنے بونٹ کے کھل جانے سے اس کو دیکھنے میں دقت پیش آئے گی اور حادثہ ہو سکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ابھی کمپنی کو کسی نے اس طرح کے حادثے کی شکایت تو نہیں کی ہے۔ لیکن کمپنی احتیاطاً گاڑیوں کو واپس بلا رہی ہے۔ تاکہ کسٹمر کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

تاہم جب اس رپورٹ کے لیے ' ٹیسلا' کمپنی سے رابطہ کیا گیا تو ٹیسلا نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو یہ شکایات اسی سال 25 مارچ اور اپریل کے وسط میں چین سے موصول ہوئی تھیں۔ تب سے ٹیسلا کمپنی کے ماہرین اس شکایت کے بارے میں انویسٹی گیٹ کر رہے ہیں کہ اس شکایت کا موقع کیسے بنا اور اس کا ازالہ کیسے ہو سکتا ہے۔

ماہرین یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ یہ ایشو سامنے کیسے آیا اور اس ایشو کی ایوریج کیا ہے۔ متعلقہ ذمہ داروں کے مطابق اس طرح کی شکایات یورپ و امریکہ کے مقابلے میں چین میں زیادہ آئی ہیں۔

20 جولائی کو کمپنی نے ایسے 3 وارنٹی کلیمز کی شناخت کی جنہوں نے امریکی ساختہ گاڑیوں کے حوالے سے شکایات درج کروائیں۔ ہو سکتا ہے کہ یہ بونٹ سے متعلق ہوں یا بونٹ سے متعلق نہ ہوں، ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔

نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ٹیسلا نے ایک فری سافٹ ویئر فراہم کیا ہے۔ جس کے استعمال سے ہر کوئی اس کا اندازہ کر سکتا ہے کہ گاڑی میں کیا پرابلم ہے۔ مزید معلومات یا کسی مسئلے کو جاننے کے لیے ٹیسلا کی جانب سے فون نمبر پر بھی دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں