ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر، سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

02:51 PM, 31 Jul, 2024

ویب ڈیسک: ملک بھر میں آج دوپہر تقریبا ایک بجکر 45 منٹ پر انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئیں۔ جس کی وجہ سے صارفین کو براؤزنگ میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی وجہ سے افواہوں کا بازار گرم ہوگیا اور ملکی صورتحال کی نسبت سے طرح طرح کی افواہیں زیرگردش رہیں۔ یہ سلسلہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ تاہم ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونے کے بعد افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبر ٹوٹنے سے وزیرستان کا انٹرنیٹ سسٹم بند ہو گیا۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سسٹم بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ آپٹیکل فائبر بنوں اور میر علی کے درمیان ٹوٹی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کا بیان:

ترجمان پی ٹی سی ایل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈاؤن ہے۔ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈاون ہونے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔ ہمارے ٹیمز مسئلے کے فوری حل کیلئے تیزی سے کام کررہی ہیں۔

مزیدخبریں