پیرس اولمپکس کے چوتھے روز میڈلز ٹیبل کی تازہ صورتحال

02:55 PM, 31 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس کے چوتھے روز بھی میڈلز ٹیبل پر جاپان کی برتری برقرارہے۔ مقابلوں میں تین نئے اولمپک ریکارڈ بھی بن گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق دو دن کے بعد امریکی ٹیم بھی پیرس اولمپک گیمز میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ چوتھے روز کا پہلا گولڈ میڈل شوٹنگ میں سربیا کے نام رہا جو اُس کا پہلا سونے کا تمغہ بھی تھا۔ 

ٹین میٹر ائیرپسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں سربیا نے ترکیہ کو 16، 14 کے اسکور سے شکست دی۔ اسی ایونٹ میں بھارت نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ شوٹنگ کے ہی مینز ٹریپ ایونٹ میں برطانیہ کے نیتھن ہیلز نے نئے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیت لیا۔ اُنہوں نے 48 پوائنٹس اسکور کیے جبکہ سابقہ ریکارڈ چیک ری پبلک کے شوٹر کے پاس تھا۔ جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں 43 پوائنٹس بنائے تھے۔ مقابلے میں چین نے چاندی اور گوئٹے مالا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ 

ٹیبل ٹینس کے مکسڈ ڈبلز میں چین نے شمالی کوریا کو 2-4 کے اسکور سے ہرایا۔ جنوبی کوریا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ 

جوڈو میں مینز کی اکیاسی کلوگرام کیٹیگری میں جاپان کے ناگاسی تاکا نوری نے سونے کا تمغہ جیتا۔ جارجیا نے چاندی اور تاجکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ چوتھے روز اٹلی نے فینسنگ کے ویمن ایپی ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا۔ فائنل میں فرانس کو 29-30 کے اسکور سے شکست دی۔ 

مزیدخبریں