ویب ڈیسک: سونے کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا۔ آج دوبارہ فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 17 ہزار 335 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کے اضافے سے 2415 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 40 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 900 روپے ہو گئی۔