جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل، آج سے کراچی میں دھرنے کا اعلان

03:53 PM, 31 Jul, 2024

ویب ڈیسک: بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہر 3 بجے ہوگا، دھرنے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کا بل ادا کرنا اب 98 فیصد لوگوں کے لئے ناممکن ہوچکا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عوام بجلی کا بل دیں یا بچوں کو سکولوں میں پڑھائیں؟ آج کراچی میں دھرنا شروع کرنے جارہے ہیں،لاہور میں دھرنے کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ہمارے ساتھ ہے،ان کے مشورے سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔

مزیدخبریں