(ویب ڈیسک ) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
لاہور انسداد دہشت گردی عدالت میں شناخت پریڈ میں شناخت ہونے والے ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ، آمنہ عروج کی بہن مریم اور حسن شاہ کی عزیزہ شمائل کو بھی پیش کیا گیا ، آمنہ عروج کے 8 شریک ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ۔
خلیل الرحمان قمر نے جیل میں ملزمان کو شناخت کیا ۔ آمنہ عروج کی بہن مریم اور اس کی دوست شمائل کو شناخت پریڈ میں کلین چٹ مل گئی۔
تفتیشی افسر نےبتایا کہ آمنہ عروج کی بہن مریم کا اغواء میں کوئی کردار نہیں۔
ملزم تنویر احمد،قیصر عباس، رشید احمد،فلک شیر،میاں خان، جاوید اقبال،ذیشان قیوم اور معمون حیدر کی شناخت پریڈ میں شناخت ہوگئی۔
پولیس ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی ۔