پاکستان آرمی کے جانبازمیجر اعجاز کریم کا تاریخی کارنامہ

04:12 PM, 31 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پاک فوج کے جوان وطن کی خاطر قربانیاں دینے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے تحت ملک کا نام عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔

حال ہی میں ہنزہ سے تعلق رکھنے والے میجر اعجاز کریم اور گلگت بلتستان سکاؤٹس ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی، 29 جولائی 2024 کو گلگت بلتستان سکاؤٹس ٹیم نے K-2 کو کامیابی سے سر کیا جس کی قیادت میجر اعجاز کریم کر رہے تھے ۔

یہ تاریخی فتح جی بی اسکاؤٹس کی مکمل منصوبہ بندی کے تحت ہوئی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے ایسے جرات مندانہ مشن کو سرانجام دیا۔ 8611 میٹر کی بلندی پر میجر اعجاز کریم نے گلگت بلتستان اسکاؤٹس کا جھنڈا لہرایا ۔ میجر اعجاز کریم کا یہ غیر معمولی کارنامہ نہ صرف ان کی ٹیم کے اندر موجود بے پناہ صلاحیتوں اور مہارت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ان کی غیر متزلزل لگن کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی بہادری استقامت اور ہمت نے نہ صرف پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی روشن مثال قائم کی۔

پاکستان کی پوری قوم میجر اعجاز کریم اور گلگت بلتستان سکاؤٹس ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ 

گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی یہ فتح آنے والے وقتوں تک عزم اور کامیابی کی علامت کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔

مزیدخبریں