ویب ڈیسک: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں میڈیکل کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی میڈیکل کی سہولت کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
کوٹ لکھپت جیل سپرنٹنڈنٹ محمد اعجاز انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدات میں رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کے مزید علاج معالجہ کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ جیل میں عمر سرفراز چیمہ کا علاج جاری ہے۔
میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں جیل سے باہر علاج کرایا جائے گا۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے بعد عدالت نے ملزم کی درخواست نمٹا دی۔