جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما،کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

04:41 PM, 31 Jul, 2024

ویب ڈیسک: جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت  میں توسیع کردی گئی ہے۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین دیوان سمیت 28 کارکنان کی عبوری ضمانت  پر سماعت ہوئی۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد  نے سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 8  اگست  تک توسیع کر دی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔ ملزمان اپنے موبائل فون جمع نہیں کرا رہے۔

عدالت نے ملزمان کو تفتیش میں تعاون کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ پولیس آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرے۔

مزیدخبریں