خلیل الرحمان قمر کی بیٹی کو اپنی ویڈیو شیئرمہنگا پڑگیا

07:34 PM, 31 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکار اور لکھاری خلیل الرحمان قمر کی بیٹی حجاب خلیل اپنے والد کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف رائٹرخلیل الرحمان پر ان دنوں کافی تنقید کی جارہی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین ان کی   بیٹی حجاب خلیل کو بھی ٹارگٹ کررہے ہیں،حجاب خلیل ٹک ٹاکر ہونے کے سات ساتھ سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں، وہ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اداکاری اور گانوں پر لِپ سنک کی ریلز اپلوڈ کرتی ہیں۔

صارفین حجاب خلیل کی انسٹاگرام ریلز پر بڑی تعداد میں منفی تبصرے کرتے ہوئے اُن سے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں سوالات کر رہے ہیں،ایک صارف نے کہا کہ ان کے والد پر کیس چلا رہا ہے اور یہ یہاں پیسہ کما رہی ہیں، صارفین نے پوچھا کہ ابو کی سُناؤ، اغواکاروں کا دوبارہ فون تو نہیں آیا؟

صارفین نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ آپ کے پاپا کی رات کے 4 بجے والی میٹنگ لیک ہوگئی ہے، ایک صارف نے پوچھا کہ آپ کو اپنے والد کے کردار پر کیسا محسوس ہوتا ہے؟

سوشل میڈیا صارفین نے حجاب خلیل سے یہ بھی پوچھا کہ کیا آپ کو بھی ڈاکٹر نے دھوپ میں باہر نکلنے سے منع کیا ہے؟حجاب خلیل نے منفی تبصروں کو نظر انداز کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن کر محدود کردیا ہے۔

مزیدخبریں