عدالتی احکامات پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کردیا گیا

09:15 PM, 31 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم  پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سیکرٹریٹ ڈی سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) کے عملے نے  پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی)  سیکرٹریٹ ڈی سیل کردیا ہے۔ مجسٹریٹ کی موجودگی میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل  کیا گیا۔

واضح رہے کہ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی کو بلڈنگ میں آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

مزیدخبریں