ویب ڈیسک:عوامی مشکلات کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے جولائی اور اگست کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےبجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کی ہدایت کردی، اعلامیہ کے مطابق پاور ڈویژن نےتمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کردیئے ، جولائی اور اگست 2024 کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی صارفین کی مشکلات کے پیش نظر ہدایات جاری کیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے بھاری بھرکم بل عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنے ہوئے ہیں اور وہ بلوں کی ادائیگی کے لیے قرض لینے اور گھریلو اشیا فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
بجلی کے زائد بلوں کے باعث بات صرف مالی مشکلات تک ہی تھم نہیں رہی بلکہ بل کے تنازع پر بھائی کی جانب سے بھائی کی جان لینے اور خاتون کی خودکشی جیسے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔