لاہور: تندور مالکان نے روٹی 20 روپے مقرر کرنے کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو دیدی

10:08 PM, 31 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) تندور مالکان نے لاہور  میں روٹی 20  روپے مقرر کرنے کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو دے دی ۔

درخواست میں کہا گیا کہ  گزشتہ ماہ میں آٹے کے تھیلا میں 250 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ، گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے زائد بلوں کے باعث موجودو ریٹ پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں ہے ،موجودہ حالات کے پیش نظر روٹی کی نئی قیمت 20 روپے مقرر کی جائے۔

صدر نان بائی  ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ نے ریٹ نا بڑھا ئے تو اپنا فیصلہ دیدیں گے۔

مزیدخبریں