’’دنیا ماحولیاتی تبدیلی کو سنجیدہ لے کر اقدامات کرے‘‘
07:46 AM, 31 Mar, 2021
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے مالی وعدوں کیساتھ اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے ٗگلوبل کلائمیٹ انڈیکس کے مطابق پاکستان دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں 8 ویں نمبر پر ہے، دنیا مجموعی طور پر ماحولیاتی تبدیلی کو سنجیدہ لیکر اقدامات اٹھائے ٗ پاکستان میں بلین ٹرین سونامی ایک تاریخی منصوبہ ہے ۔برطانوی اخبار دی ٹائمز یو کے میں وزیر اعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی اور اس میں پاکستان کےکردار پر ایک آرٹیکل لکھا ہے جس کو آج وزیر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے ٹویٹ بھی کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی میں تیزی کئی دہائیوں سے شروع ہوئی،مون سون کا موسم پاکستان میں امید کے ساتھ خوف بھی لاتا ہے۔https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1377152927219916801وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ برس پاکستان نے سوسالہ تاریخ کی سب سے زیادہ بارشوں کا سامنا کیا غیر معمولی بارش کے باعث میگا سٹی کراچی بھی کئی دن پانی میں ڈوبا رہا، مون سون کا مقابلہ کرنے کا عادی ہے، گزشتہ برس جو بارشیں ہوئیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،سائنسدانوں کے مطابق گرم ہوتے کرہ ارض کے باعث اب یہ موسمیاتی تبدیلی عام ہوتی جائے گی۔