پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،31 مارچ 2021

08:15 AM, 31 Mar, 2021

حسان عبداللہ
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج ہورہا ہے، وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے، قومی رابطہ کمیٹی کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل طے کرے گی، این سی او سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، قومی سطح پر اہم فیصلے متوقع۔مہلک کورونا وبا 24 گھنٹوں میں مزید 78 زندگیاں نگل گئی، ایک روز میں 4ہزار757 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت کیسزکی شرح10.8فیصد رہی، ایکٹیو کیسز کی تعداد 50 ہزار 397 ہو گئی، 3 ہزار 197 مریضوں کی حالت تشویش ناککورونا کی موجودہ لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کورونا مریضوں کے مثبت کیسز کا تناسب بڑھنےسے ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہورہا ہے، لاہور سمیت بعض شہروں میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے، کورونا پر قابو پانے کےلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پرقانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ کا وفاقی حکومت کو2 ہفتے کےلیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا مشورہ، مراد علی شاہ کہتے ہیں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے سے کووڈ کا یہ سائیکل ٹوٹے گا، جب کوئی غلط کام نہیں کیا تو استعفی کیوں دوں؟ نیب نے دو سال پہلے بلایا تھا، پھر کچھ نہیں ہوا، اب سو میگاواٹ پاور پلانٹ کیس میں بلایا گیا، پی ٹی آئی کا کام شور مچانا ہے، وہ مچاتے رہیں۔فاقی حکومت کو ایک ہفتے میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا حکم، سندھ ہائی کورٹ میں کورونا ویکسین "اسپوتنک فائیو" کی ریلیز سے متعلق کیس کی سماعت، دنیا بھر میں ویکسین لگ رہی ہے، آپ کہاں رہ رہے ہیں؟ جسٹس امجد علی کا اظہار برہمی، ریمارکس دیئے کہ اہم نوعیت کے کیسز ہیں، فیصلہ جلد ہونا چاہیے، جبکہ چین سے مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی۔جے ڈی ڈبلیو کے سی ای او جہانگیر ترین، علی ترین اور داماد پر ایف آئی آر درج، ایف آئی آر کے مطابق بند فیکٹری میں پیسے لگاکر 3 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، ملزمان پر چینی کی ذخیرہ اندوزی، خورد برد اور دھوکہ دہی کا الزام، ایف آئی اے لاہور نے جہانگیر ترین کے خلاف چینی سیکنڈل پر ایف آئی آر درج کرلی
مزیدخبریں