’’دو ہفتے کا لاک ڈاؤن لگایا جانا چاہیے‘‘

09:09 AM, 31 Mar, 2021

اویس
کراچی (پبلک نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کا زور توڑنے کیلئے کم از کم دو ہفتے کا لاک ڈاؤن لگایا جانا چاہیے ٗ سمارٹ لاک ڈاؤن یا مائیکرو لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا ٗ یا لاک ڈائون ہوتا ہے یا نہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ شہروں کے مابین ٹرانسپورٹ بند کی جانی چاہیے ٗ کم از کم دو ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن ہونا چاہیے ٗ اس دوران آپ محلے کھلے رکھیں ٗ سمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو لاک ڈائون کچھ نہیں ہوتا ٗ یا لاک ڈاؤن ہوتا ہے یا نہیں ہوتا۔مجھے نہیں معلوم کہ بلاول بھٹو نے حمزہ شہباز کو پی ڈی ایم میں لانے کی تجویز دی ہے یا نہیں ؟انہوں نے کہا کہ آپ کی معاشی کارکردگی اس وقت خطے میں سب سے نیچے ہے ٗ اتنی اچھی معیشت آپ نے کردی کہ آپ کو وزیر خزانہ کو نکالنا پڑا ٗ یہ خود ہی الزام لگا رہے ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے نکالنا پڑا ہے ٗ حکومت سندھ کی کورونا لاک ڈاؤن پالیسیوں کی وجہ سے پورے ملک کو فائدہ ہوا۔شہروں کے مابین ٹریفک بند کرنے سے ٹریفک میں کمی ہوئی۔
مزیدخبریں