ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف کمپنی اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
موٹر سائیکل ڈیلرز کے مطابق قیمتوں میں 1000 سے لیکر 1600 تک اضافہ کیا گیا ہے۔
مقامی ڈیلرز کے مطابق موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کے بعد سے نئی قیمتیں یکم اپریل سے نافذ عمل ہوں گی، تاہم ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں کمی کے باجود یہ قیمتیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔ اس بارے میں کمپنی کی جانب سے تاحال کوئی بھی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ ہونڈا کی سی ڈی سیونٹی کی قمیت میں ایک ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کئ بعد نئی قیمت بیاسی ہزار 900 روپے ہو گئی ہے اس کے علاوہ سی جی 25 کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نئی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 500 روپے ہو گی۔
یاد رہے کہ رواں سال ہونڈا کی جانب سے تیسری بار موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔