’’انڈیا سے چینی اور کپاس کی درآمد پر پابندی ختم ‘‘
10:53 AM, 31 Mar, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم نے کچھ فیصلے کئے ہیں ٗ وزیر اعظم صاحب کی مشاورت کے بعد ہم یہ اعلان کر رہے ہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کریں گے ٗ پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے لیٹر کمپنی اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے لیٹر کمی کر رہے ہیں کیونکہ بین الاقوامی منڈی میں اس وقت ہمارے پاس کچھ گنجائش نکلی ہے کہ ہم یہ قیمتوں میں کمی کر سکیں۔ وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ گندم کی کم از کم سپورٹ پرائس 18 سو روپے پر فکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ہمارےکسان بھائیوں کیلئے ایک ریلیف ہے ٗ ہم نے پوری دنیا سے چینی کی درآمد کی اجازت دے ہے اور پوری دنیامیں چینی کی قیمت زیادہ ہے اسی وجہ سے درآمد ممکن نہیں ہے لیکن ہمارے ہمسائیہ ممالک انڈیا میں چینی کی قیمت ہم سے کافی کم ہے تو اس لئے ہم نے انڈیا سے چینی کی تجارت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔پرائیویٹ سیکٹر کیلئے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کی اجازت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری چینی کی مجموعی پیداوار 55 سے 60 لاکھ ٹن ہے تاکہ ہماری چینی کی کمی نہ ہو ٗ اس کا براہ راست فائدہ پاکستان کے غریب عوام کو پہنچے گا ٗ کپاس کی پاکستان میں بہت مانگ ہے ٗ مگر کپاس کی فصلیں پاکستان میں گزشتہ سال اچھی نہیں رہیں ٗ تو ہم نے ساری دنیا کی کپاس کی درآمد کی اجازت دی ہے ٗ اس کی اثرچھوٹی صنعت پر پڑتا ہے ٗ اس لئے ہم نے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کپاس کی درآمد بھی انڈیا سے کھولی جائیگی ۔حماد اظہر نے کہا کہ جب ہم آئے تھے تو سٹیٹ بنک کے آٹھ ٗ نو ارب روپے کے ریزرو تھے جس میں سے اکثریت لئے ہوئے پیسوں پر مشتمل تھے ٗ جب سے ہماری حکومت آئی ہے تو نو ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ٗ ہماری کرنسی اپنے زور پر خود کھڑی ہے ٗ ہم اس میں ڈالر جھونک رہے ٗ ہم نے سٹیٹ بنک کو بھی خود مختار کیا ہے ٗ ایسا نہیں ہے کہ سٹیٹ بنک نے حکومت کے کہنے پر انٹرسٹ ریٹ کو کم کیا یا ڈالر ڈال دئیے کیونکہ کسی وقت کے وزیر خزانہ نے سمجھا کہ شاید یہ سائونڈ اکنامک پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ معلوم ہے کہ لوگوں کو بہت توقعات ہیں مگرجو معاشی چیلنج ہیں ہمیں اس کا بھی احساس ہے ٗ جو ہم ابھی تک حاصل کر چکے ہیں ٗ کرنٹ اکائونٹ کے اندر ٗ فارن ایکسچینج کے اندر ٗاپنی لارج سکیل مینو فیکچرنگ کے اندر جو ترقی کی ہے ہم اس سب کو آگے بہتر طریقے سے لے کر چلیں گے۔