’’کشمیر پر گھٹیا سیاست کرنیوالوں نے بھارت سے کاروبار کیے‘‘

11:08 AM, 31 Mar, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی بھارت سے کاروباری شراکت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ٗ ماضی میں کشمیر پر گھٹیا سیاست کرنے والے نے ماضی میں بھارت سے کاروبار کئے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے احسن اقبال کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل لیگ سٹیٹ بنک کے حوالے سے گمراہ کن بیانات دے رہی ہے، ماضی میں اسحاق ڈار جیسے فراڈیے سٹیٹ بنک سے من مرضی کے فیصلے کرواتے رہے، اعدادوشمار میں ہیرپھیر کے ماہر اسحاق ڈار نے روپے کی قیمت مصنوعی طریقے سے کم کی۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک کو استعمال کر کے فارن ریزرو سے قوم کا 8 ارب ڈالر کا نقصان کیا گیا، ‏‎اداروں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا جا رہا ہے، کشمیر پر گھٹیا سیاست کرنے والوں نے ماضی میں بھارت سے کاروبار کیے، ذاتی کاروبار کرنے والے، مودی سے دوستیاں نبھانے والے آج قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، شریف خاندان کی بھارت سے کاروباری شراکت داری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1377168826865917957مزید برآں شہباز گل نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مریم صفدر دوبارہ سائلنٹ موڈ پر ہیں اور کسی بھی نیٹ ورک کے کوئی سگنل نہیں آ رہے۔ نئی سفارت کاری کی کوشش عروج پر ہے کہ طبیعت بہت خراب ہے علاج کے لئے لندن جانا چاہتی ہیں۔ جانے دیا جائے۔ جواب ایک ہی ہے لوٹا ہوا مال واپس کریں اس کے بعد جہاں جانا ہے جائیں- کسی صورت NRO نہیں ملے گا.
مزیدخبریں