اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فون پر براہِ راست بات کریں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے آفیشل ہینڈل سے ٹویٹ جاری کی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ 4 اپریل بروز اتوار کو آپ وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر براہِ راست بات کر سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت اور فون نمبر سے متعلق جلد بتا دیا جائے گا۔ آپ کے سوالات کے وزیراعظم عمران خان جوابات دیں گے۔ وزیراعظم سے آپ کی بات چیت ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انھوں نے #آپکاوزیراعظمآپکے_ساتھ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔