”سینیٹ میں گیلانی کو اپوزیشن لیڈر نہ مانے تو قومی اسمبلی میں شہباز کو نہیں مانیں گے“

03:49 PM, 31 Mar, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ سید نوید قمر نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ اور جے یو آئی سینیٹ میں ہمارے اپوزیشن لیڈر کو نہ ماننے کا فیصلہ کریں گی تو ہم بھی قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو نہ ماننے پر مجبور ہوں گے۔

اپنے ایک اہم بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے تمام اہم فیصلے پی ڈی ایم ( پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کے پلیٹ فارم سے مکمل اتفاق رائے سے ہونے چاہئیں۔ اگر ن لیگ اور جے یو آئی نے تمام فیصلے خود کرنے ہیں تو اپوزیشن اتحاد کا کوئی فائدہ نہیں۔

نوید قمر نے مزید کہا کہ ن لیگ اور جے یو آئی لانگ مارچ سے استعفوں کو نتھی کر کے پہلے ہی پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا پہنچا چکی ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے متفقہ فیصلوں کی خواہاں ہے۔

مزیدخبریں