اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحالی ہورہی ہے۔ زیادہ ٹیکس اکٹھا ہونا حکومتی معاشی بحالی کا عکاس ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نے ایف بی آر کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے مارچ میں 41 فیصد زیادہ 460 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ جولائی 2020 تا مارچ 2021 تک 3380 ارب روپے جمع کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 9 ماہ میں گذشتہ سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحالی ہورہی ہے۔ زیادہ ٹیکس اکٹھا ہونا حکومتی معاشی بحالی کا عکاس ہے۔